ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابل میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند

کابل میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند

Mon, 14 Nov 2016 10:43:33    S.O. News Service

کابل ،13؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔ سفارتخانے کوبند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ہفتہ بارہ اکتوبر کو افغانستان میں امریکاکے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کے مطابق بگرام پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام امریکی تھے۔ جمعرات دس نومبر کو مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے میں چھ افراد ہلاک اور 128دیگر زخمی ہوئے تھے۔


Share: